منکد ہویی جمیعت کی اہم میٹنگ ۔۔۔۔۔۔۔۔

(24بہرائچ : (ا ین ا ین آی

آج بتاریخ ۳۰؍ جولائی ٢٠٢٤ بروز منگل بمقام مسجد   سیخ صلاح الدین اکبر پورہ جمعیۃ علماء شہرس بہرائچس  کی ایک اہم میٹنگ مولانا ابوالکلام قاسمی صدر جمعیۃ علماء شہر بہرائچ کی صدارت میں منعقد ہوئی، میٹنگ کا آغاز مولانا قاری عبد المتین قاسمی کی تلاوت، متعلم محمد راقب کی نعت پاک سے ہوا، مولانا محمد کلیم ندوی نے سابقہ کارروائی کی خواندگی کی اور مجمع نے ہاتھ اٹھا کر اس کی تائید کی۔

میٹنگ میں گذشتہ دنوں وفات پانے والے جمعی علماء شہر بہرائچ کے سابق خازن الحاج عشرت اللہ مرحوم پر تجویز تعزیت بھی منظور کی گئی، حضرت مولانا قاری زبیر احمد قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع بہرائچ نے حاجی عشرت اللہ صاحب کی وفات پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صبر کرنے والوں کا بدلہ بے حساب ہے اللہ کے یہاں ایک منزل اور ایک مرتبہ ہے جو صرف صبر کرنے والوں کو ملے گا، اللہ فرماتا ہے کہ صبر کرنے والوں کا بشارت دے دیجئے، قاری صاحب نے کہا کہ سب رو رہے ہیں کہ ہمارا قیمتی آدمی بچھڑ گیا، جس کا نام عشرت اللہ تھا، وہ اللہ کی عشرت میں چلے گئے، یہ رونے کا نہیں صبر کا مقام ہے۔ مولانا مفتی اشتیاق احمد قاسمی شیخ الحدیث جامعہ عربیہ مسعودیہ نورالعلوم بہرائچ نے فرمایا کہ حاجی صاحب کے دل میں خدمتِ دین کی تڑپ کا جذبہ تھا، آج ان کی خوبیاں سب کی زبان زد ہیں، جو ان کے عند اللہ وعند الناس مقبول ہونے کی دلیل ہے، اللہ کی ذات سے امید ہے کہ حاجی صاحب کے حق میں لوگوں کا اچھے انداز میں ان کے اوصاف کو بیان کرنا اللہ کے یہاں بھی قبول ہوگا۔
حافظ محمد سعید اختر نوری سکریٹری جمعیۃ علماء اترپردیش نے کہا کہ آپ مسلسل علماء سے اللہ کے ایک نیک بندے کی نیکیوں کو سنتے چلے آرہے ہیں، یہ نظام قدرت ہے کہ جو بھی آیا ہے اسے جانا ہے، مگر کچھ اللہ کے بندے ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے متعلقین، دوست، احباب ان کو یا دکرتے رہتے ہیں، وہ اللہ کی امانت تھے جسے اللہ نے واپس لے لیا، اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور ہم سب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ میٹنگ کو مولانا محمد عنایت اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع بہرائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاجی عشرت اللہ مرحوم جوڑ کے آدمی تھے امت کے ہر طبقے اور ہر آدمی سے ان کا تعلق تھا، بہ یک وقت تمام طبقات سے جڑنا اور ان کے حقوق ادا کرنا ایک اہم کام ہے، حاجی صاحب ہر ایک کے مرتبے کے مطابق اس کا حق ادا کرتے تھے۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی ولی اللہ مظاہری امام عیدین نے فرمایا کہ حاجی عشرت اللہ صاحب کی زندگی نہایت پاکیزہ تھی، وہ انتہائی بااخلاق وملنسار تھے، جب بھی ملتے بڑی محبت واحترام سے ملتے، اللہ ان کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
مولانا ابوالکلام قاسمی صدر جمعیۃ علماء شہر بہرائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب حاجی عشرت اللہ مرحوم کی تعزیت کے لئے جمع ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ نے حاجی صاحب کو گونا گوں خوبیوں اور بہت سی صلاحیتوں سے نوازا تھا، آپ صوم وصلوٰۃ کے پابند، سماجی خدمت کا بے انتہاء جذبہ رکھنے والے تھے، لوگوں کی خاموش مدد کرنا ان کا محبوب مشغلہ تھا، دینی مسائل وشہری حالات کے سلسلہ میں انتہائی فکر مند رہا کرتے تھے، حاجی صاحب ہماری شہری جمعیۃ کے خازن رہے ان کے زمانے میں شہری جمعیۃ انتہائی فعال ومتحرک رہی، مکاتب کے سلسلے میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان کی وفات ہماری جماعت کے لئے عظیم خسارہ ہے۔ مولانا مفتی عبد الوحید قاسمی جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ ضلع بہرائچ نے کہا کہ دنیا میں جو بھی آیا ہے وہ اپنے حصے کی زندگی گزار کر ایک نہ ایک دن ضرور واپس جائے گا، یہ سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے جاری ہے، ہر جانے والا ایک پیغام دے کر جاتا ہے کہ یہ دنیا عارضی ہے آج میں جارہا ہوں کل تمہیں بھی جانا ہے، ہمارے ممدوح میں بے انتہا خوبیاں تھیں ہم سب کو ان خوبیوں کو اپنے اندر اپنانے کی ضرورت ہے، یہی حاجی صاحب کو سچا خراج عقیدت ہوگا۔
میٹنگ میں ماسٹر عبد الخالق، حاجی اقبال احمد آڑھتی، حاجی محمد عارف ہوزری والے، مولانا محمد اسحاق نوری وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس موقع پر مولانا افتخار احمد بیگ، قاری نہال الدین، مفتی سفیان احمد قاسمی، مفتی صہیب احمد قاسمی، عبد القیوم مکرانی، منت اللہ، نصر اللہ، حافظ محمد اشرف، مولانا محمد اعظم، محمد شعیب شبو، مولانا وصی اللہ قاسمی، مولانا اخلاق احمد قاسمی، حافظ حیات اللہ، حافظ محفوظ احمد، مولانا عبد الرقیب قاسمی، مولانا محمد صدیق اختر نوری، مولانا سالم حیات اللہ نوری، علی احمد بھائی، مولانا نذر محمد قاسمی، اصغر علی چنا، شمشاد احمد کپڑے والے، حافظ محمد فیروز، مفتی محمد عادل قاسمی، حافظ محمد حنیف، مولانا علیم الدین قاسمی، قاری سعود احمد، مولوی محمد شاہد، حاجی نسیم احمد، نظام انصاری، عبد الواجد، محمد مشاہد خان، حافظ اکرام احمد، حافظ عبد الوحید، عبد الحسیب سونو، مولانا اویس احمد قاسمی، محمد ارقم، حاجی محمد ادریس، عبد الحئی، حافظ عبد القیوم، افضال احمد کے علاوہ کثیر تعداد میں جمعیۃ کے ذمہ داران، اراکین، اور ائمہ کرام موجود رہے، مولانا قاری زبیر احمد قاسمی کی دعا پر میٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *